top of page

جہلم نیوز کی خبر پر ڈی پی او کا ایکشن۔ کرپٹ چوکی انچارج دھریالہ چالپ راجہ اشفاق معطل۔ لائن حاضر


پنڈدادنخان تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم نیوز Jhelumnews.uk کی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا ایکشن کرپٹ چوکی انچاج دھریالہ جالپ کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اہلیان علاقہ کی طرف سے بابائے صحافت محمود مرزا جہلمی اور تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سینئر صحافی صفر علی خان سمیت ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر جاوید محمود باجوہ کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں جیتی پور میں زمین کے تنازعہ پر بلال عرف بالی کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں بلال کے ورثاءکی طرف سے چوکی انچارج دھریالہ جالپ راجہ اشفاق پر سستی لاپرواہی رشوت خوری سمیت سنگین الزامات لگائے گئے مقتول کے چچا نذر محمد نے جہلم نیوز کو بتایا تھا کہ کئی گھنٹے فائرنگ ہوتی رہی مگر راجہ اشفاق کو متعدد کالیں کرنے کے باوجود نہ صرف جائے وقوعہ پر پہنچنے میں تاخیر کی بلکہ لہجہ بھی شرمناک تھا نذر محمد کا کہنا تھا کہ پولیس کا تاخیر سے آنا میرے بھتیجے کی ناجائز موت کا سبب بنا جس بنا پر بابائے صحافت محمود مرزا جہلمی پنڈدادنخان ہرن پور سے معروف صفرعلی خان نے حقائق پر مبنی سٹوری کو دلیرانہ انداز میں جہلم نیوز Jhelumnews.uk کا نہ صرف حصہ بنایا بلکہ ضلعی آفیسر کے نوٹس میں لایا گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوکی انچارج دھریالہ جالپ راجہ اشفاق کو معطل کرکے پولیس لائن جہلم بھجوا دیا اہلیان علاقہ نے جہلم نیوز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر باجوہ کو خراج تحسین پیش کیا

0 comments
bottom of page