دینہ(رانا محمد عاصم) جہلم نیوز کی خبر۔ اے سی دینہ کا فوری ایکشن۔ مین بازار کی فوری صفائی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار دینہ میں نالے بند ھونے سے جگہ جگہ غلیظ پانی کھڑا تھا۔ خریداری کرنے والے مرد و خواتین ، راہ گیر ، نمازی حضرات کو شدید دقت کا سامنا تھا۔ ایسے میں جہلم نیوز نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی توجہ اس جانب دلائی جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ھوئے مین بازار دینہ سے فوری طور پر بلدیہ دینہ کے تعاون سے صفائی کرا دی۔ عوامی حلقوں نے اے سی دینہ کے فوری اور بروقت ایکشن پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments