جہلم (ظہیر عباس) جہلم نیوز میں پیشہ ور بھکاریوں کی خبر لگتے ہی ایکشن جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق jhelumnews.uk میں پیشہ ور بھکاریوں کی خبر لگتے ہی جہلم پولیس ان ایکشن گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے 5 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے میڈیا پر بھکاریوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تھا ایس ایچ او سٹی معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 5 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج ۔ملزمان میں مجاہد، شہزاد، ارشاد بیگم، شگفتہ اور سفینہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری ناصرف مختلف شاہراؤں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں اور اصل حقدار کا حق بھی مارتے ہیں شہریوں سے بھی التماس ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کو خیرات نہ دیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس اگر ان ایکشن رہے تو تمام پیشہ ور بھکاریوں کا ضلع جہلم سے خاتمہ ہوجائے
top of page
bottom of page
Comments