top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کا "اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوہا اور اثریہ سکول سسٹم" جہلم میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

جہلم /(مصطفیٰ بٹ سے)ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب اقوام کا شیوہ ہے۔سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم میں مختلف تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کا "اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوہا اور اثریہ سکول سسٹم" جہلم میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔والدین اپنے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو موٹر بائیک اور گاڑی ڈرائیو نہ کرنے دیں انسپکٹر ابرار اسحاق روڈ پر ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے سفر کریں۔سیشن میں اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوہا اور اثریہ سکول سسٹم کے طلباء ، اساتذہ نے شرکت کی طلباء اور اساتذہ میں گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے انسپکٹر جنرل NHMP سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم SP سجاد حسین بھٹی کی زیرِ نگرانی اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوہا اور اثریہ سکول سسٹم جہلم میں روڈ سیفٹی سیشنز کا انعقاد کیا جس میں طلباء اور اساتذہ کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا گیا۔موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا سیکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج SPO ابرار اسحاق نے روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی اور روڈ پر اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو یقینی بنانے پہ زور دیا اس موقع پر روڈ استعمال کنندگان پر زور دیا کہ روڈ پر ذمہ داری کا احساس کریں۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔ مزید براں حدِ رفتار کا خیال رکھیں۔ موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور چھوٹے بچوں کو روڈ کراسنگ کے بنیادی اصولوں سے متعارف کروائیں۔ مزید یہ کہ ڈرائیور حضرات پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ NHMP سیکٹر نارتھ ٹو کی ٹیم نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کو مختلف بینرز اور سٹینڈیز کی مدد سے نمایاں کِیا اور مختلف روڈ سیفٹی پیغامات پر مشتمل بینرز آویزاں کیے۔سیشن میں روڈ سیفٹی سے متعلقہ کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوران حاضرین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے روڈ سیفٹی سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔جس میں سکول کے بچوں اور اساتذہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے افراد میں گفٹ ہیمپرز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ جس کو حاضرین نے سراہا۔سکول کے سربراہان نے بھی NHMP سیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی اس کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔















0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page