top of page

جہلم:نگران پنجاب حکومت کا پنشنرز سے مذاق،5 فیصد اضافہ کرکے ن لیگ کے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا

دینہ(رپورٹ:پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk )بجٹ 2023 .صوبہ پنجاب میں پنشنرز کی پنشن میں صرف 5 فیصد اضافہ۔مرکز اور صوبوں میں 17.5 اضافہ۔ نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب کے لاکھوں پنشنروں کی امیدیں خاک میں ملا دیں۔ زندہ درگور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بجٹ میں ضلع جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے لاکھوں پینشنرز کو نگران حکومت نے دانستہ نظر انداز کر دیا ھے مستقبل کا نقشہ خطرناک دکھائی دیتا ہے سردست وفاقی حکومت کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جا سکتا مرکز سمیت تمام صوبوں کے پینشنرز ساڈھے سترہ فیصد اضافہ حاصل کریں گے جبکہ پنجاب کے پینشنرز صرف 5 فیصد ہی اضافہ حاصل کریں گے پنجاب کی نگران حکومت کا خیال ہے کہ صوبہ پنجاب کے پینشنرز انسان نہیں ہیں جانور ھیں۔ زندہ رہنے کے لیے ان کو بھی کیچن ایٹم کی ضرورت ہے جو حکومت تیس اور پینتیس فیصد ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرسکتی ہے اگر وہ پینشنرز کو صرف 5 فیصد اضافے کی منظوری دے تو یہ فعل سراسر بدیانتی پر مبنی ہے۔ انصاف کے حوالے سے دیکھا جائے تو نگران حکومت کا یہ فیصلہ بدیانتی پر مبنی ہے اس کے اثرات الیکشن میں مرتب ہونگے وزیراعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کو بروقت ایکشن لینا ہوگا معاشرے میں اس قدر تفریق ماضی قریب یا بعید میں نظر نہیں آتی وزیراعظم شہباز شریف آپ دور اندیش اور بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آپ کی توجہ اس نازک مسئلے کی طرف کیوں مبذول نہیں ہوتی یہ سب کچھ ایک منفی مقصد کے تحت ہوا ہے بلاشبہ لوگوں کی اکثریت پنجاب میں مسلم لیگ ن سے ناراض ہوگی اور اسے ووٹ نہ دے کر اس عوامی جماعت کو ختم کیا جائے گا۔ پنشنرز نے وزیر خزانہ سے مطالبہ ہے کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور پینشنرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کریں۔ بصورت دیگر عام انتخابات میں صوبہ پنجاب کے لاکھوں پنشرز ن لیگ کو ووٹ نہ دے کر اس سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔ فیصلہ مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہے ۔۔


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page