top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم: نواز شریف کا فیصلہ قبول۔چودھری ندیم خادم کا بلال اظہر کیانی اور راجہ یاور کمال کی مکمل حمایت کا اعلان ۔ذاتی الیکشن سمجھ کر ساتھ دینے کا فیصلہ

جہلم(جرار میر نمائندہ جہلم نیوز )الیکشن 2024 کا ضلع جہلم میں این اے60 پی پی 24 اورپی پی25 کی پہلی دھماکہ دار میٹنگ گجر ہاوس جہلم زیر صدارت سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ہوئی ایم پی اے پی پی 25 چوہدری ندیم خادم نے قائد کے فیصلہ کو دل سے قبول کیا ہے اور شیر نشان کے ہر امیدوار کی دل سے کمپین کریں گئے راجہ یاور کمال اور بلال اظہر کیانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس کو اپنا ذاتی الیکشن سمھ کر لڑنے کا فیصلہ کیا اس کے علاوہ چوہدری ندیم خادم نے یہ بھی کہا کہ وہ پاڑٹی قائد کے ہر فیصلہ کے پابند ہیں اور چوہدری فرخ الطاف این اے 61 کے لیے بھی کمپین کریں گئے اور اپنی ووٹ بھی دیں گئے جس پر پنڈال میں موجود ہر پارٹی کارکن نے کہا کہ چوہدری ندیم خادم نے پارٹی سے وفاداری کی انتہا کر دی اور اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کے فیصلے کو من ان تسلیم کر کے مثال قائم کر دی ایسے کارکن پارٹی کےلیے انمول ہیرے ہوتے ہیں جو پارٹی سے اور عوام سے محبت کرتے ہیں وہ عوام کے دل میں بستے ہیں ان کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوتی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page