top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:نوابزادہ راجہ طالب مہدی اور سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم نے میراتھن ریس کا افتتاح کیا



نوابزادہ راجہ طالب مہدی اور سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم نے میراتھن ریس کا افتتاح کیا

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم اینڈ ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہلم کی تاریخ میں پہلی بار میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ریس کا باقاعدہ افتتاح نوابزادہ راجہ طالب مہدی اور سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم نے کیا۔جو تبلیغ الاسلام ہائی سکول سے شروع ہو کر چک دولت ٹیکنیکل کالج پہ اختتام پذیر ہوئی۔صدر ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن راجہ افضل کیانی اور صدر ٹیچرز یونین راجہ زبیر جنجوعہ نے کامیاب میراتھن ریس اور دیگر سپورٹس ایونٹس کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔تقریب میں ایجوکیشن افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جہلم کی سماجی تنظیموں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ،، سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم ،، صدر ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن راجہ افضل کیانی ،، صدر ٹیچرز یونین راجہ زبیر جنجوعہ اور اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ریس میں پہلی پوزیشن شیر خان آف راٹھیاں ، دوسری پوزیشن محمد سبحان آف پکھوال اور تیسری پوزیشن بلال احمد آف جہانگیر نے حاصل کی۔اسی طرح 15 سال تک بچوں میں محمد اسماعیل وحید نے پہلی پوزیشن حاصل کی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page