جہلم (نعیم احمد بھٹی) سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم میں کرایہ داری ایکٹ قانون کی خلاف ورزی کرائے پر رہنے والے اکثر لوگوں نے تھانوں میں اندراج نہیں کروایا ذرائع کے مطابق کچھ جرائم پیشہ افراد نے بھی سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کو اپنا مسکن بنا لیا متعلقہ تھانہ کی پولیس بھی بے بس جبکہ عام شہریوں کے خلاف پولیس فوری طور پر ایکشن لیتی ہے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تفصیلات کے مطابق سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم میں کرایہ داری ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم میں کرایہ پر رہائش پذیر لوگوں نے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا جبکہ پولیس بھی سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں کرائے پر رہائش پذیر لوگوں کو چیک کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ذرائع کے مطابق کچھ جرائم پیشہ افراد نے سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کو اپنا مسکن بنا لیا ہے جہاں پر کرایہ پر رہائش لے کر وہ شہر کے کئی علاقوں میں وارداتوں میں بھی ملوث رہتے ہیں جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ جسم فروش خواتین بھی سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں کرایہ پر رہائش پذیر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم میں پولیس ان کرایہ داروں کو چیک کیوں نہیں کرتی کونسی ایسی وجہ ہے کہ یہاں پر کرایہ پر رہائش پذیر لوگ قانون سے بالاتر ہیں کئی سیکٹر میں کرائے پر رہائش پذیر لوگ دوسرے شہروں سے آکر یہاں پر آباد ہوچکے ہیں جن میں جرائم پیشہ افراد بھی آباد ہیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم میں کرائے پر رہائش پذیر تمام لوگوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور متعلقہ تھانے میں ان کا اندراج کیا جائے تاکہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بھی قابو پایا جا سکے
top of page
bottom of page
Kommentare