top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نعیم احمد بھٹی) یو وی جی کی اجارہ داری من پسند افراد کو اسٹیج پر بٹھا دیا گیا  جہلم چیمبر آف کامرس  انڈسٹری کی تقریب حلف برداری بدنظمی کا شکارہو گئی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) یو وی جی کی اجارہ داری من پسند افراد کو اسٹیج پر بٹھا دیا گیا  جہلم چیمبر آف کامرس  انڈسٹری کی تقریب حلف برداری بدنظمی کا شکار، ایگزیکٹو ممبران کا بائیکاٹ ایگزیکٹو ممبران کو اسٹیج پر نہ بٹھانے پر ارکان ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں نومنتخب ارکان کو اسٹیج کے نیچے کرسیاں لگا کر بٹھایا گیا جو کہ منتخب ارکان کی ساتھ سرا سر زیادتی کے مترادف ہے  اپوزیشن جماعت کے ارکان کو اسٹیج پر بٹھانے سے بدنظمی پیدا ہوئی ایگزیکٹو ممبران کا کہنا تھا کہ ہمیں اسٹیج پر بٹھانے کے بجائے نیچے بٹھایا گیا کچھ دیر کے بعد چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے ممبران کو منا لیا  اور اسٹیج کے نیچے کرسیاں لگا کر سب کو  بٹھا  دیا گیا   تفصیلات کے مطابق  یو وی جی کی اجارہ داری  جہلم چیمبر آف کامرس کی تقریب حلف برداری میں بدنظمی اس وقت پھیل گئی جب جہلم چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں منتخب ہونے والے ممبران کو اسٹیج پر نہ بٹھایا  گیا اور اپوزیشن ارکان اور من پسند افراد کو بٹھا دیا گیا  نومنتخب صدر  سینیٹر نائب صدر اور نائب صدر سمیت تمام ممبران کو اسٹیج کے نیچے کرسیاں لگا کر بٹھا دیا گیا جس پر کئی ممبران نے اعتراض کیا کہ نومنتخب ممبران کو اسٹیج پر بٹھایا جائے ایگزیکٹو ممبران نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا جس پر ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے معاملے کو سلجھا دیا اور معاملے کو ہینڈل کر کے تقریب حلف برداری کی تقریب شروع کر دی گئی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page