top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نعیم احمد بھٹی )  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم  کی  ایمرجنسی کی فارمیسی میں تعینات نا تجربہ کار عملہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیا، عملے کا خواتین سمیت بزرگ  شہریوں سے غیر اخلاقی رویہ معمول بن گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی )  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم  کی  ایمرجنسی کی فارمیسی میں تعینات نا تجربہ کار عملہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیا، عملے کا خواتین سمیت بزرگ  شہریوں سے غیر اخلاقی رویہ معمول بن گیا ادویات دینے میں تاخیر کی جاتی ہے  کب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کا قبلہ درست ہوگا  شہریوں کا ارباب اختیار سے سوال ؟  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں کبھی گائنی وارڈ میں مسائل تو کبھی ایمرجنسی میں مسائل اب مریضوں کو ایک نیا مسئلہ درپیش ادویات لینے کے لیے فارمیسی میں تعینات ناتجربہ کار اسٹاف بھی درد سر بن گیا ادویات دینے میں تاخیر شہری بولیں تو عملے کی طرف سے بدتمیزی   آخر یہ کیا ہو رہا  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کوئی تو ہو جو مریضوں کے ساتھ  خوش اسلوبی سے پیش آئے  یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ینگ ڈاکٹرز کے نخرے بھی نہیں مان  گائنی وارڈ میں حاملہ خواتین پریشان  آخر  یہ مسحیا  ان  مریضوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کرتے ہیں اپنے فرائض میں غفلت کیوں برتتے ہیں گورنمنٹ ان کو تنخواہیں دیتی ہے ان کو بہترین پیکج دیتی ہے اس کے باوجود ان کے رویے غصیلے کیوں مشیر صحت کے ضلع میں تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بہترین نظام ہونا چاہیے بہترین عملہ ہونا چاہیے اور صحت کی بہترین سہولیات بھی فراہم ہونا چاہئیں لیکن اس کے باوجود شکایات کے انبار ہیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتے  ہر دوسرے دن کسی نہ کسی شہری کا فون آتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں ہمارے ساتھ ڈاکٹرز کا رویہ  ہتک آمیز ہوتا ہے گائنی وارڈ میں بروقت طبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی خواتین درد سے کراہ رہی ہوتی ہیں جبکہ گائنی وارڈ کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتا جب کوئی صحافی وہاں جاتا ہے تو پھر فوری اس مریض کو طبی سہولیات بھی فراہم کر دی جاتی ہیں اگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کا پورا اسٹاف نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تو پھر ہمیں لکھنے کی کیا ضرورت ہے ہمیں بھی اس قدر شکایات ملتی ہیں کہ پھر  ہم بھی مجبور ہوجاتے ہیں کہ ان کی کوتاہیوں کو اور ان کی ناقص کارکردگی کو لکھا جائے ارباب اختیار تک یہ تحریر پہنچائی جائے  تاکہ شائید کہ ان ارباب اختیار کے دلوں میں ہماری تحریر  اتر  ہی جائے  اور  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں صحت کی تمام سہولیات آسانی  اور درد دل کے ساتھ فراہم کی جائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page