top of page

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگانے کے باوجود شہری تھانوں سے انصاف کے طلب گار کوئی شنوائی نہیں ہوتی، شہریوں کو لولی پاپ

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگانے کے باوجود شہری تھانوں سے انصاف کے طلب گار کوئی شنوائی نہیں ہوتی بس کھلی کچہری لگانا شہریوں کو لالی پاپ اور وزیراعلیٰ پنجاب کو سب اچھا کی رپورٹ دینا ہے شہریوں کی کھلی کچہری لگانے پر میڈیا سے بات چیت میری گاڑی چوری ہوچکی ایف آئی آر درج کروانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی میری بچیوں کو اغواء کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے شہریوں کا پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگائی تو جاتی ہیں لیکن اس کے ثمرات شہریوں تک کیوں نہیں پہنچتے شہریوں کو انصاف کون دے گا ملزمان کو گرفتار کون کرے گا کیا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو بلا کر کھلی کچہری میں ان کو لالی پاپ دیا جاتا ہے کیا پولیس کے ایس ایچ اوز سب انسپکٹر اور دوسرے اہلکار ڈی پی او کے احکامات بھی ہوا میں اڑانے کے لیے ہیں شہری تو تھانوں میں انصاف کے لیے در بدر گھوم رہے ہیں اور پولیس بھی تو ہے کہ وہ ملزمان کے ساتھ مل جاتی ہے کوئی بڑا فون آجائے تو ایس ایچ او صاحبان کے بھی ہاتھ کانپنے لگ جاتے ہیں شہری در بدر ہوکر آخر پریس کلب کا دروازہ ہی کیوں کھٹکھٹاتے ہیں تھانوں میں بیٹھی پولیس تو ایک عام شہری کی داد رسی کیوں نہیں کرتی یہ ہیں وہ سوالات جو کھلی کچہری لگانے کے باوجود شہری پوچھتے ہیں شہری نے کہا کہ میں گاڑیاں رینٹ پر دینے کا کام کرتا ہوں میں نے اپنی گاڑی یاسین نامی شخص کو رینٹ پر دی کچھ دن کے بعد جب اس سے گاڑی واپس مانگی تو وہ انکاری ہوگیا اس نے میری گاڑی فروخت کر دی میں نے سول لائن تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی لیکن آج ایک ماہ ہوچکا سول لائن پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیا کیونکہ ملزم کی کوئی بڑی سفارش ہے مجھے ڈی پی او جہلم کب انصاف دلائیں گے ایک اور شہری نے کہا کہ کچھ روز پہلے میری بیٹیوں کو سکول جاتے کچھ لوگوں نے اغواء کرنے کی کوشش کی اور چنگ چی رکشہ میں زبر دستی بٹھا لیا جس پر ایک شخص نے بچیوں کو دیکھتے ہی شور مچا دیا اور ملزمان فرار ہوگئے میں نے تھانہ صدر میں کچھ روز پہلے ایف آئی آر درج کروائی لیکن پولیس مجھے ابھی تک تسلیاں ہی دے رہی ہے فی الحال ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے مرکزی ملزمان بہاولپور اور مظفر گڑھ بھاگ چکے حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ملزمان کرائے پر کھرالہ کے مقام پر کسی چوہدری کے گھر رہتے تھے اور اس نے ان کا تھانے میں اندراج بھی نہیں کروایا تھا پولیس نے ابھی تک اس مالک مکان کو بھی کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر نہیں پکڑا کیا ڈی پی او جہلم مجھے اور میری بچیوں کو انصاف دلائیں گے ایک اور شہری نے کہا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوئے دو ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک مجھے میرا موٹر سائیکل پولیس نے برآمد نہیں کروایا یہ ہیں شہریوں کے وہ سوالات جو ان کھلی کچہریوں کے انعقاد کرنے پر اٹھتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر لگنے والی کھلی کچہریوں پر تو شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے اور پولیس پر بھی لیکن سب سے بڑی افسوس کی بات تو یہ ہے کہ پولیس ابھی تک ان سیاسیوں اور بڑے بڑے لوگوں کے چنگل سے آزاد کیوں نہیں ہو رہی کسی بھی سیاسی یا بڑی شخصیت. کا کوئی فون آجاتا ہے تو پولیس وہاں پر بے بس نظر آتی ہے شہریوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ ہے کہ اگر کھلی کچہریاں روزانہ کی بنیاد پر لگانی ہیں تو اس کا مقصد بھی پورا کیا جائے شہریوں کو تھانوں سے انصاف دلایا جائے تھانوں سے سیاسی لوگوں کی سفارشات کو ختم کیا جائے بڑے بڑے لوگوں کی تھانوں میں مداخلت کو بھی ختم کیا جائے ضلع کے تھانوں میں بیٹھے پولیس افسران کو ہدایات دی جائیں کہ ایک عام شہری کو انصاف فراہم کرنا آپ کی ڈیوٹی میں شامل ہے اگر تھانوں کی پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے سیاسیوں کی مداخلت کو ختم کیا جائے تو پھر شائید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ بھی بند کرنا پڑے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page