top of page
Writer's pictureJhelum News

 جہلم (نعیم احمد بھٹی)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے لیٹر کمی کے بیان پر  وزیراعظم سے منسوب بیان کی تحقیقات بھی شروع

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے لیٹر کمی کے بیان پر  وزیراعظم سے منسوب بیان کی تحقیقات بھی شروع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  عوام سے دھوکہ بازی  پہلے  وزیراعظم کی جانب سے 15 روپے لیٹر تک کمی کا اعلان کیا گیا  12 بجے کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف چار روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم سے منسوب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری کیا گیا جس کی تحقیقات جاری ہیں  تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا متوقع اعلان کیا گیا  جبکہ بعد میں  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا جبکہ دوسری طرف  وزیراعظم ہاؤس سے شہباز شریف سے منسوب کر کے 15 روپے لیٹر تک  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت جاری کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی اس سے قبل اطلاع سامنے آئی تھی کہ وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد  پیٹرول کی قیمت میں 15.40 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے  کمی کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور معاشی استحکام آیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page