top of page

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو  جہلم کے شہریوں نے ایک مذاق قرار دے دیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو  جہلم کے شہریوں نے ایک مذاق قرار دے دیا پہلے 15 روپے لیٹر کم کا اعلان کیا گیا جبکہ بعد میں 4 روپے 74 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا  شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت کو 15 روپے لیٹر کم کرنے پر ہڑتال کی دھمکی بھی دی تھی اور جہلم میں کئی پیٹرول پمپس کو بند بھی کر دیا گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ تبدیل کر دیا  تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو جہلم کے شہریوں نے ایک مذاق قرار دے دیا اور کہا کہ پہلے وزیراعظم ہاؤس سے  15 روپے لیٹر کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نیوز چینل پر خبر بھی چلا دی گئی تھی کہ وزیراعظم عوام کو ایک بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں لیکن کچھ ہی دیر کے بعد فیصلہ بدل دیا گیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی حالانکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاصی کمی کی گئی ہے شہریوں نے مزید کہا کہ یہ سب پیٹرول پمپ مالکان مافیا کی وجہ سے نہیں ہوسکا کیونکہ 15 روپے لیٹر کا سن کر کچھ پیٹرول پمپ  مالکان نے پیٹرول کی ترسیل روک دی تھی اور 15 روپے لیٹر کم ہونے پر ہڑتال کی دھمکی بھی دی گئی تھی جس پر اچانک ہی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کر دی گئی جو کہ ایک مذاق ہی  ہے حکومت ایک طرف پیٹرول کے ریٹ کم کرتی ہے تو دوسری طرف بجلی کے یونٹ کے ریٹ بڑھا دیتی ہے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اب تو کوئی بھی اشیاء اتنی سستی نہیں کی جاتی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کے ریٹ جس طرح کم ہوئے ہیں اسی مناسبت سے یہاں بھی ریٹ کم کیے جائیں ہمیں ہمیشہ  لالی پاپ ہی نہ دیا جائے اور حکومت الیکشن میں  عوام سے کیے گئے   اپنے  وعدوں کو بھی پورا کرے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page