top of page

 جہلم (نعیم احمد بھٹی)  پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن، پولیس نے اس ورکرز کنونشن کو  ناکام بنا دیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن طور میں ناکام پولیس نے ہلہ بول دیا  طور میں سید ابرار شاہ کی طرف سے ندیم افصل بنٹی کے  سیکرٹری بننے پر جلسہ کا انتطام کیا گیا  تھا   تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے  جہلم کے علاقہ  طور  میں چوہدری ندیم افضل بنٹی کے سیکرٹری بننے پر  سید ابرار شاہ نے ان کے اعزاز میں ایک جلسہ کا انتطام کیا تھا جس میں ورکرز کی بڑی تعداد جمع تھی لیکن پولیس نے اس ورکرز کنونشن کو  ناکام بنا دیا پولیس زرائع کے مطابق یہ جلسہ بغیر اجازت کے کیا جا رہا تھا جبکہ زرائع  کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس جلسہ کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ بھی نہیں لیا تھا  جلسہ کے شروع ہوتے ہی پولیس کے پہچنے پر کارکنان کی دوڑیں لگ گئیں اور جلسہ کے شرکاء منتشر ہوگئے  اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف پر دن بدن سخت ایکشن لیا جا رہا ہے  ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ یا ورکرز کنونشن کرنا  ایک نہایت ہی  مضحکہ خیز بات ہے  جب قیادت کو اور  رہنماؤں کو پتہ ہے کہ انتظامیہ  کسی قیمت پر یہ جلسے جلوس نہیں کرنے دے گی تو  پھر اس طرح ورکرز کو بلا کر زلیل کیوں کیا جاتا ہے ان کی دوڑیں کیوں لگوائی جاتی ہیں قیادت اور رہنماؤں کو ایک دفعہ سوچنا ہوگا  اور ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلے میں اجازت بھی لازم لینا ہوگی  کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت بڑی دشواری کا سامنا ہے جب تک تحریک انصاف کے سیاسی حالات سازگار نہیں ہوتے اس وقت تک پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ایک بہتر حکمت عملی اپنا کر چلنا ہوگا  تاکہ عزت  بھی بچی  رہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page