top of page
Writer's pictureJhelum News

 جہلم (نعیم احمد بھٹی)  قربانی کے جانور بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے، سوہاوہ کے نواحی گاؤں ٹبی سیداں سے قربانی کا بیل چوری ہوگیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  قربانی کے جانور بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے  گزشتہ رات سوہاوہ کے نواحی گاؤں ٹبی سیداں سے قربانی کا بیل چوری علاقہ کے کسان اور انکے مویشی غیرمحفوظ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ہمیں تحفظ فراہم کریں اہل علاقہ کے لوگوں کا مطالبہ  تفصیلات کے مطابق  قربانی کے جانور بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے  بکرا  اور  بیل چور ان ایکشن ہوچکے  پولیس کو بھی ایکشن میں آنا ہوگا  گزشتہ رات سوہاوہ کے نواحی گاؤں ٹبی سیداں کے رہائشی محمد اسحاق کے گھر سے قربانی کا بیل چوری ہوگیا  تین سال سے گھر میں قربانی کے لیے بیل پال رہا تھا غریب کی تین سال کی محنت پہ پانی پھر گیا اہل علاقہ بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے گزشتہ چند دنوں میں نیو جرموٹ اور دیگر دیہاتوں سے بھی لاکھوں روپوں کی مالیت کے قیمتی بیل چوری ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے کسان شدید بے چینی اور خوف کا شکار ہیں  علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور اور  ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں رات کو پنجاب پولیس اور ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ناکہ بندی اور گشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ  چوروں سے غریب کسانوں کے گھروں میں پالے ہوئے جانور محفوظ رہ سکیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page