جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نیا وطیرہ بنا لیا کارکنان کو اکیلا چھوڑ کر ایک دن پہلے ہی جلسوں اور ریلیوں پر جانا شروع کر دیا ضلعی صدر اور ضلعی یوتھ ونگ کے صدر کی من مانیاں کارکنان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں جہلم شہر سے بہت کم تعداد میں جلسوں اور ریلیوں میں شرکت دس سے پچاس رکنی ٹولے نے اپنا علیحدہ گروپ بنا لیا جو ہر جلسہ یا ریلی میں جا کر صرف فوٹو سیشن تک محدود رہتا ہے ضلع جہلم میں ضلعی قیادت کا علیحدہ گروپ جبکہ ضلعی صدر یوتھ ونگ کا دوسرا گروپ جس کی وجہ سے تحریک انصاف کا کارکن تذبذب کا شکار نظر آتا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے کارکنان بے یارو مددگار ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر دوسری طرف دونوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے شہر بھر کی یو سی کے کارکنان تذبذب کا شکار اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بڑوں کی ضد اور انا نے کارکنان سے رابطے بھی چھوڑ دئیے نہ ہمیں کسی میٹنگز میں بلایا جاتا ہے اور نہ کوئی ہم سے رابطہ کیا جاتا ہے ضلعی صدر کا 50 رکنی ٹولہ الگ جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا ٹولہ الگ یہی اپنے کچھ چہیتے ساتھیوں کو ساتھ لے جاتے ہیں اور فوٹو سیشن کر کے اپنے نمبر بنانے کے چکروں میں رہتے ہیں اور اوپر مرکزی قیادت کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں مرکزی قیادت کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں کہ ضلع جہلم کے کارکنان کے ساتھ ضلعی قیادت سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہیں کارکنان نے چیلنج کیا کہ ان دونوں گروپوں سے صرف یہ پوچھ لیا جائے کہ یہ اپنے ساتھ کتنے کارکنان کو ساتھ لے کر جاتے ہیں صرف 30 سے 40 کا ٹولہ ان کے ساتھ ہوتا ہے تحریک انصاف کے کارکنان نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی قیادت کے لیے کسی اچھی شخصیت اور کارکنان کے ساتھ روابط رکھنے والے رہنماؤں کو آگے لایا جائے تاکہ ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے کارکنان میں پھیلنے والی مایوسی کو ختم کیا جا سکے
top of page
bottom of page
Comments