top of page

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر میجر ریٹائرڈ آصف علی کو مرکزی قیادت نے فارغ کر دیا،ایم پی اے یاسر قریشی نئے صدر منتخب

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر میجر ریٹائرڈ آصف علی کو مرکزی قیادت نے فارغ کر دیا ایم پی اے یاسر قریشی نئے صدر منتخب کارکنان نے یاسر قریشی کے صدر بننے پر تحفظات  کا اظہار کر دیا جبکہ سابقہ  صدر  میجر ریٹائرڈ آصف علی کے صدر بننے پر  پاور گروپ نے تحفظات. کا اظہار کیا تھا ضلع جہلم میں تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم   تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں تحریک انصاف نے ضلعی صدر میجر ریٹائرڈ آصف علی کو فارغ کر دیا  نیا  ضلعی صدر ایم پی اے یاسر قریشی کو بنا دیا جس پر بھی کارکنان نے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ذرائع کے مطابق  پاور گروپ اپنا ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری لانا چاہتی ہے لیکن وہ اس میں مسلسل ناکام نظر آرہے ہیں پاور گروپ تحریک انصاف کے کسی بھی  دوسرے گروپ سے  ناخوش ہی نظر آتے ہیں  اور اس کا ایک واضع ثبوت یہ بھی کہ پاور گروپ کے کچھ افراد نے اسلام جا کر مرکزی قیادت کے کچھ رہنماؤں سے ملاقات کی اور ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کی اجازت کے بغیر ہی  ضلع کے یوتھ ونگ کے صدر کا نوٹیفکیشن جاری کروا دیا اور اس کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری نے اس نوٹیفیکیشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ضلع جہلم میں اس وقت تحریک انصاف کے گروپوں میں کچھڑی ہی پک رہی ہے کوئی بھی میٹنگ کسی مسئلے پر ہو تو ہر گروپ اپنی علیحدہ علیحدہ میٹنگ ہی بلاتا  ہے ایک دفعہ پھر اس نئے نوٹیفیکیشن نے تحریک انصاف کے کارکنان کو   تذبذب میں ڈال دیا ہونا تو یہ چاہیے کہ سب کارکنان کو خوش رکھنے اور گروپوں کی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ضلع جہلم میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے پارٹی میں الیکشن کروا دینے چاہیں تاکہ ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے گروپوں کی تقسیم ختم ہوسکے اور کارکنان بھی ایک جگہ پر اکٹھے ہوں

0 comments

Yorumlar

5 üzerinden 0 yıldız
Henüz hiç puanlama yok

Puanlama ekleyin
bottom of page