top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  دریائے جہلم پر دونوں پل بند ہونے  سے چنگ چی رکشہ ڈرائیور کی چاندی ڈرائیور حضرات کی انسانیت بھی سامنے آگئی مجبور شہریوں سے  نوٹ بٹورتے رہے

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  دریائے جہلم پر دونوں پل بند ہونے  سے چنگ چی رکشہ ڈرائیور کی چاندی ڈرائیور حضرات کی انسانیت بھی سامنے آگئی مجبور شہریوں سے  نوٹ بٹورتے رہے سرائے عالمگیر سے جہلم کا  کرایہ  60  روپے کی جگہ دو سو سے لے کر تین سو روپے سواری لیتے رہے شہریوں کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور کی انسانیت کہاں گئی ان لوگوں نے تو مجبوری کو دیکھتے ہوئے نوٹ بٹورنا شروع کر دیے آخر کوئی شرم کوئی حیا بھی ہوتی ہے  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے گزشتہ روز راولپنڈی میں احتجاج کے پیش نظر حکومت نے  دریائے جہلم  پر  بنے دونوں پلوں کو کنٹینر رکھوا کر بند کر وا دیا صرف پرانا ریلوے والا پل کھولا گیا جہاں پر صبح سے شام تک دور دور تک گاڑیوں کی لائینیں لگ گئیں جبکہ بڑی ٹرانسپورٹ کی بندش سے مجبور شہری سرائے عالمگیر سے جہلم آنے کے لیے چنگ چی رکشہ کا استعمال کرنے لگے جس پر چنگ چی رکشہ ڈرائیور کی بھی چاندی ہوگئی مجبور شہریوں سے  60  روپے کرائے کی جگہ دو سے تین سو روپے کرایہ وصول کرتے رہے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ مجبوری کا فائدہ اٹھا کر چنگ چی رکشہ والے ڈرائیورز  بھی انسانیت سے گر گئے ڈبل سے بھی زائد کرایہ وصول کرتے رہے کم از کم ان کو کسی کی مجبوری سے فائدہ  نہیں اٹھانا چاہیے ایک خاتون نے کہا کہ میں لاہور سے  700 روپے  کرایہ دے کر آئی ہوں اور مجھے سرائے عالمگیر میں اتار دیا گیا  جبکہ میں نے جہلم جادہ کے مقام پر جانے کے لیے دو چنگ چی رکشہ بدلنے پڑے اور میرے سے ایک ہزار روپے کرایہ لیا گیا  کوئی شرم کی بھی حد ہوتی ہے کیا یہ رکشہ ڈرائیورز انسان نہیں اتنا ظلم تو نہیں کرنا چاہیے کہ آپ کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر حرام کمانا شروع کر دیں دوسرے کئی شہریوں نے بھی کہا کہ یہ رکشہ والوں کی بہت بڑی زیادتی ہے کم از کم ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page