جہلم (نعیم احمد بھٹی) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو لاوارث چھوڑ دیا عوام سستی اشیاء سے محروم آٹا دالیں گھی آئل نایاب جبکہ چینی عام مارکیٹ سے 15 روپے کلو زائد پر فروخت غریب عوام کو ریلیف دینے والی حکومت نے عوام کو سستی اشیاء کی سہولت سے بھی محروم کر دیا شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے وہ سب جھوٹے نکلے یوٹیلیٹی اسٹور پر سستی اشیاء کی فراہمی بھی روک دی غریب آدمی کی زندگی کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو لاوارث چھوڑ دیا سستی اشیاء کی فراہمی کی ترسیل روک دی گئی آٹا دالیں گھی آئل اور کئی دوسری اشیاء کی فراہمی روک دی گئی بازار میں چینی 135 روپے کلو میں فروخت جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور پر 155 روپے میں فروخت ہونے لگی غریب عوام کو ریلیف دینے والی حکومت نے غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ الیکشن میں وعدے کرنے والی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے اب تو یوٹیلیٹی اسٹور پر گھریلو استعمال کی اشیاء ملتی ہی نہیں سستا آٹا گھی اور آئل کی فراہمی بند ہوچکی جبکہ چینی بھی عام بازار کے ریٹس سے 15 روپے کلو مہنگی ملنے لگی اگر حکومت غریب آدمی کو کچھ دے نہیں سکتی تو پھر غریب آدمی کے ساتھ ایسا کھلواڑ کیوں کھیلا گیا حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈال دیا پہلے ہی ہوشربا مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے غریب عوام کو ریلیف دینے کے کھوکھلے نعرے آج سچ ثابت ہوچکے کہ اس حکومت کی صرف باتوں میں ہی وزن ہے عملی طور پر کچھ نہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے یوٹیلیٹی اسٹور پر سستی اشیاء کی فراہمی کو جاری رکھا جائے اور غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر گھریلو اشیاء کی سستی فراہمی کو یوٹیلیٹی اسٹور پر یقینی بنائے
top of page
bottom of page
Comments