جہلم (نعیم احمد بھٹی ) جہلم کے ترقیاتی منصوبے عوام کے لئے وبال جان بن گئے گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا کریم پورہ میں سیوریج سکیم نامکمل ٹھیکیدار اور لیبر غائب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ عوام کے جانوں کے دشمن بن گئے اہل علاقہ کا کہنا ہے ٹھیکدار گڑھے کھود کر غائب ہوگیا بارش ہوگئی تو ہمارے لیے ایک عذاب بن جائے گا تفصیلات کے مطابق محلہ کریم پورہ میں سیوریج اسکیم نامکمل ٹھیکدار گڑھے کھود کر لیبر سمیت غائب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایکسئین کا فون ہی نہیں مل رہا موقف دینے سے انکار پبلک ہیلتھ کے ٹھیکدار نے اہل علاقہ کو ازیت میں مبتلا کر دیا عوام گھروں میں بند ہو کر رہ گئے نکاسی آب کا سسٹم خراب عوام بلبلا اٹھے شہری پریشان انتظامیہ بھی خاموش جہلم کے وسطی علاقے محلہ کریم پورہ کی مختلف گلیوں اور شاہراہوں پر سیوریج سسٹم سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کا کام جاری ہے اہل علاقہ نے مزید کہا کہ اس طرح سے یہ ترقیاتی منصوبے جو کہ آغاز سے ہی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے تو ان جیسے ترقیاتی منصوبوں کے اختتام کی ہم کیا امید رکھ سکتے ہیں ہمارا گھروں سے نکلنا مشکل ہوچکا اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین سے کہا جائے کہ سیوریج کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے
top of page
bottom of page
Comments