جہلم (نعیم احمد بھٹی) تحصیل پنڈدادنخان میں آوارہ کتوں کا راج گلی گلی میں مٹر گشت گزشتہ روز آوارہ کتوں نے 10 سالہ بچی کو کاٹ لیا غول در غول پھرتے اوارہ کتوں کے باعث خواتین اور بچوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہوگیا انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں آوارہ کتوں کا راج گلی گلی آوارہ کتوں کا مٹر گشت جاری انتظامیہ بھی خاموش. گزشتہ روز اوارہ کتوں نے 10 سالہ طالبہ کو کاٹ کر زخمی کر دیا شہر اور گرد و نواح میں غول در غول پھرتے ہوئے آوارہ کتوں نے بازاروں گلیوں اور سکولوں کے سامنے ڈیرے جما لیے خواتین اور بچوں سمیت دیگر افراد کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا مرکزی انجمن تاجران سماجی اور رفاعی حلقوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار انتظامیہ کو آوارہ کتوں کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی تدارک نہ ہو سکا اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر رملہ علی سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا جائے کیونکہ میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ اداروں کی عدم توجہ سے کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے
top of page
bottom of page
Comments