top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نعیم احمد بھٹی) تحریک انصاف کے ممی ڈیڈی کارکنان گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر انقلاب لاتے  رہے  شہر کے اکثر علاقوں سے کارکنان کی بڑی  تعداد ڈی چوک نہ جا سکی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) تحریک انصاف کے ممی ڈیڈی کارکنان گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر انقلاب لاتے  رہے  شہر کے اکثر علاقوں سے کارکنان کی بڑی  تعداد ڈی چوک نہ جا سکی جس کی بڑی وجہ شہر میں قیادت کا فقدان  ہے ضلعی صدر اور ضلعی یوتھ صدر منظر سے غائب خان پر جان قربان کرنے والے اپنی جانوں کو بچانے لگے تحصیل پنڈدادنخان کے ایم پی اے برگیڈیر مشتاق نے اپنے ساتھیوں سمیت ڈی چوک میں احتجاج کیا اور اپنے ساتھ بڑی تعداد میں کارکنان کو لے کر گئے جبکہ تحریک انصاف کے شہر بھر کی یو سی سے کارکنان کی تعداد نہ نکلنے پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بڑا پاور گروپ بھی منظر سے غائب ہی نظر آیا  کارکنان کا کہنا ہے کہ کوئی ہمارے ساتھ رابطے میں ہی نہیں رہتا  ہم کس کے ساتھ  ڈی چوک جائیں یہ وہ لوگ ہیں جو پکی پکائی پر بیٹھتے ہیں   تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم تحریک انصاف کے کارکنان بے یارو مددگار ضلعی قیادت منظر سے غائب  تحریک انصاف کے بیشتر  ممی ڈیڈی کارکنان سوشل میڈیا پر ہی انقلاب لاتے رہے ضلعی قیادت کی مکمل خاموشی ضلعی صدر اپنے ڈیرے تک محدود جبکہ ضلعی یوتھ ونگ کے صدر بھی منظر سے غائب شہر بھر کی یو سی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت بھی ان لوگوں کو عہدے دے دیتی ہے جو پکی پکائی پر بیٹھتے ہیں. خصوص ٹولے بن چکے ہیں جو آپس میں ہی میٹنگز کرتے اور جلسے جلوسوں پر جاتے نظر آتے ہیں لیکن اس دفعہ تو نظریاتی کارکنوں نے بھی حد کر دی شہر سے بہت ہی کم تعداد ڈی چوک پہنچ چکی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے ایم پی اے برگیڈیر مشتاق نے کافی بڑی تعداد کے ساتھ  کارکنان کے ساتھ ڈی چوک میں احتجاج میں حصہ لیا ضلع جہلم میں ضلعی قیادت پر تحریک انصاف کے کارکنان کو اکٹھا نہ کرنے پر کئی سوالات بھی چھوڑ دیئے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page