top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  بجٹ سے پہلے ضلع جہلم کے بڑے  منافع خور ڈسٹری بیوٹرز ان ایکشن سگریٹ سمیت کئی اشیاء کی خفیہ طور پر بنائے گئے گوداموں میں ذخیرہ اندوزی جاری

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  بجٹ سے پہلے ضلع جہلم کے بڑے  منافع خور ڈسٹری بیوٹرز ان ایکشن سگریٹ سمیت کئی اشیاء کی خفیہ طور پر بنائے گئے گوداموں میں زخیرہ اندوزی جاری  ذرائع کے مطابق شہر کے بڑے ڈسٹری بیوٹرز اس میں سر فہرست ہیں جنہوں نے خفیہ طور پر گلی اور محلوں میں اپنے گودام بنا رکھے ضلعی انتظامیہ بھی ان گوداموں سے لاعلم منافع خور ڈیلرز نے لنگوٹ کس لیے  تفصیلات کے مطابق  بجٹ سے پہلے جہلم میں بڑے بڑے منافع خور سگریٹ  ڈیلرز نے خفیہ طور پر بنائے گئے گوداموں میں زخیرہ اندوزی کا کام شروع کر دیا سگریٹ سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں کے نرخ بڑھنے کی صورت میں شہر کے بڑے بڑے منافع خور  سفید پوش ڈیلرز حضرات نے لنگوٹ کس لیے اور خفیہ طور پر گلی اور محلوں میں بنائے گئے گوداموں میں ان اشیاء کی زخیرہ اندوزی شروع  ہوچکی  ذرائع نے بتایا کہ ان ڈیلرز نے کچھ گودام ایسے رکھے ہوئے ہیں جن سے  انتظامیہ بھی لاعلم ہے اور ان کی رسائی وہاں تک  ممکن نہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ کروڑوں روپے کا سامان ان گوداموں میں زخیرہ کر لیتے ہیں ذرائع کے مطابق انہی ڈیلرز حضرات نے گزشتہ سال بجٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کما لیے تھے بجٹ سے پہلے ہی بڑے بڑے ڈیلرز ان اشیاء کی فروخت بند کر دیتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ چل جاتا ہے کہ  فلاں اشیاء کے ریٹس بڑھ رہے ہیں ذرائع کے مطابق ان لوگوں کے تعلقات حکومتی نمائندوں سے بھی ہوتے ہیں جن کی بدولت یہ لوگ زخیرہ اندوزی کرتے ہیں اور پھر کروڑوں روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ڈیلرز حضرات جو بجٹ سے پہلے ہی سگریٹ سمیت کئی اشیاء کی زخیرہ اندوزی کرتے ہیں ان کے خفیہ گوداموں پر چھاپے مارے جائیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی بھی کی جائے

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page