top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:نجی کالج کے سامنے سرعام شدید فا ئرنگ کا واقعہ۔ قانون شکن طلباء کی تلاش شروع ۔ مقدمہ درج

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جی ٹی روڈ جہلم پر واقع نجی کالج کے سامنے سرعام شدید فا ئرنگ کا واقعہ پیش آ گیا ، مبینہ طور پر طلباء نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہہں ھوا ۔

گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقعہ نجی کالج کے سامنے شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ھے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس خوف ناک گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانون شکن طلبہ کی تلاش شروع کردی ھے ۔ اہل علاقہ اور کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پیدا ھو گئ ھے ۔ اس واقعے پر طلباء و طالبات کے والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ھے اور والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ھے اور بعض والدین کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کو سیکورٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت ھے تاکہ طلباء و طالبات بغیر کسی خوف و ہراس سے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page