top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم!نجی میرج ہال میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے مثالی تقریب کا انعقاد

دینہ (پروفیسر خورشید احمد ڈار)کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے انتہائی مثالی تقریب روہتاس میرج ہال اولڈ روہتاس روڈ جہلم پر منعقد ہوئی۔تقریب کے جملہ انتظامات افتخار مغل ایگزیکٹو ممبر اور زاہد محمود ناگی سماجی شخصیت نے کیے۔تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم کو مدعو کیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 07 اپریل بروز جمعہ تقریب کا اہتمام ہوا۔یہ امر انتہائی قابل تعریف ہے کہ مذکورہ تنظیم کے عہدیداران نے مسلسل سات یوم شب و روز محنت کر کے انتظامات کو بطریق احسن ترتیب دیا۔ذرائع کے مطابق کثیر تعداد میں رضاکاروں نے حصہ لیا۔زاہد محمود ناگی سماجی شخصیت نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم خالصتا اللہ کی خوشنودی کے لئے کام کرتی ہے۔تنظیم کے چیئرمین چوہدری اختر پورے پاکستان میں مستحق لوگوں کی امداد کرتے ہیں۔ چوہدری اختر کا یہ احسان بڑا عظیم ہے کہ انہوں نے دینہ کی کاروباری شخصیت افتخار مغل کو مستحق افراد کی امداد کرنے کے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کو ڈونیشن دینے والے بیرون ملک بسلسلہ روزگار مقیم ہیں۔آج مورخہ 07 اپریل کو تیس لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا گیا۔راشن میں 20 کلو آٹا۔۔دس کلو گھی۔۔پانچ کلو چاول۔۔۔۔تین کلو چینی۔۔چار کلو دالیں شامل تھیں۔چیئرمین چوہدری اختر کی خصوصی ہدایات پر افتخار مغل ایگزیکٹو ممبر نے راشن تقسیم کرتے وقت لوگوں کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے تقریب میں کہا کہ اج کی تقریب میں شرکت کر کے مجھے دلی مسرت ہوئی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخیر حضرات مستحق لوگوں کی امداد کر کے ناصرف سکون قلب محسوس کرتے ہیں بلکہ خداوند تعالیٰ ان پر مزید نعمتیں نازل کرتا ہے ۔انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کو انتہائی عزیز ہیں




0 comments

تعليقات

تم التقييم بـ ٠ من أصل 5 نجوم.
لا توجد تقييمات حتى الآن

إضافة تقييم
bottom of page