جہلم(نثار مغل سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پرایس ایچ او صدر انسپکٹر نثار احمد کی بڑی کارروائی، تین خواتین کو قتل کرنے کی نیت سے فائر نگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم ناظم علی چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز ملزم ناظم علی نے فائرنگ کر کے 3 خواتین کو شدید زخمی کر دیا تھا ، جن میں سے 2 خواتین برائے علاج معالجہ راولپنڈی ریفر ہوگئی تھیں۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اس کی والدہ ، بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیاتھا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سنگین وقوعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر نثار احمد معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناظم علی کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کو بھر پور شاباش دی جبکہ تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comentários