top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(نثار مغل سے)جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر کے پتنگیں برآمد کر لی گئیں

جہلم(نثار مغل سے)جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر کے پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آفتاب علی،انیس خان اور عابد شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے کثیر تعداد میں پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، پتنگ بازی ایک جان لیوا خونی کھیل ہے، قانون شکن عناصر سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page