top of page

جہلم(نثار مغل سے) جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے

جہلم(نثار مغل سے) جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جمعہ گل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علی رضوان کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش ملزم جمعہ گل سے 1 کلو 320 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علی رضوان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کی کوشش کرنے والے ملزم شاہد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم غلام حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page