top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(نثار مغل سے) انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے

جہلم(نثار مغل سے) انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہد محمود اور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا، ملزم شاہد محمود سے 1 کلو 300 گرام چرس اور ملزم محمد رمضان سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم وسیم سے 1 کلو 455گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page