top of page

جہلم(نثار مغل سے) انسداد منشیات تھانہ صدرکا فیصلہ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طیب محمود کو10سال قید محض اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

جہلم(نثار مغل سے)جہلم پولیس کی موثر تفتیش، ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نے منشیات کے مقدمہ نمبر242/23 بجرم9(1)3D انسداد منشیات تھانہ صدرکا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم طیب محمود نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طیب محمود کو10سال قید محض اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم کو سال2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page