top of page

جہلم (نثار احمد مغل)کسانوں کی فلاح وبہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے زراعت کی ترقی ملکی معیشت کی بنیاد ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر

جہلم (نثار احمد مغل)کسانوں کی فلاح وبہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے زراعت کی ترقی ملکی معیشت کی بنیاد ہے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کسان ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں زراعت کی موجودہ صورتحال اورمختلف محکموں میں کسانوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کسانوں کی رجسٹریشن،کسان کارڈ کے اجرا،واٹر مینجمنٹ، مون سون پلانٹیشن اور سمال ڈیمز کے حوالے سے درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اور انتظامیہ ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کسانوں کو درپیش ہر قسم کے مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ، کسانوں کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page