top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(نثار احمد مغل سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں کالج کے سابق طلباء کی تنظیم المنائی ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ اجلاس،صوبائی مشیر برائے صحت جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی کی شرکت

جہلم(نثار احمد مغل سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں کالج کے سابق طلباء کی تنظیم المنائی ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی مشیر برائے صحت جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، چیف انجینئر نارتھ زون پنجاب سید ارشد رضا اور سابقہ و موجودہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے تعلیمی میدان میں کافی ترقی کی ہے اور یہ ضلع کے اہم تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کالج کے سابق طلباء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ المنائی ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سابق طلباء کا کالج سے تعلق مضبوط رہے اور وہ ادارے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مادر علمی کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نہ صرف طلبا و طالبات بلکہ اس ادارے کی ترقی اور بہتری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page