top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(نثار احمد مغل سے) چادر/ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے ،ہوائی فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم(نثار احمد مغل سے) پولیس نے چادر/ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئےاشتہاری ملزمان اظہر اقبال اور عمر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اظہر اقبال اور عمر صدر پولیس کو گزشتہ سال سے چادر/چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمہ کے مقدمہ میں مطلوب تھے، ملزمان اشتہاری گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئےتھے۔ ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فرقان علی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزم دو سال قبل سے سٹی پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے کئے زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس مسلسل آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page