پنڈدادنخان: گلی میں موٹرسائیکل کھڑا کرنے سے منع کرنے پر بااثر افراد نے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، امام مسجد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ تھانہ جلالپورشریف میں پیش آیا جہاں پر بااثر افراد نے امام مسجد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ہاکیوں، ڈنڈوں اور لوہے کے پائپ سے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق جلالپور شریف کی جامع مسجد کے امام قاری محمد ضمیر نے جلالپور شریف مین بازار گلی میں ایک چھوٹی سی دوکان بھی بنارکھی ہے، امام مسجد نے گلی میں موٹرسائیکل کھڑا کرنے سے منع کیا جس پرملزم عدیل اسلم سیخ پا ہوگیا اور ساتھیوں سمیت امام مسجد پر حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے زائد ملزمان امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق بھی جلالپور شریف سے ہے، 10 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے
top of page
bottom of page
Comments