top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(نثار احمد مغل سے) ٗنہیں دیتے ٹیسٹ ٗٗحکومت پنجاب کی طرف سے ٹی این اے ٹیسٹ کاپنجاب بھرکی طرح ضلع جہلم میں بھی اساتذہ نے مکمل بائیکاٹ

جہلم(نثار احمد مغل سے) حکومت پنجاب کی طرف سے ٹی این اے ٹیسٹ کاپنجاب بھرکی طرح ضلع جہلم میں بھی اساتذہ نے مکمل بائیکاٹ کیا۔ ضلع جہلم میں قائم تمام سنٹرز پر بائیکاٹ کی وجہ سے کوئی بھی ٹیچرز ٹیسٹ دینے کے لیینہیں پہنچا۔ اس موقع پر معظم علی کیانی مرکزی رہنما و کورکمیٹی ممبرگرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع جہلم، صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل سوہاوہ اور محمدعمرلطیف جنرل سیکرٹری اگیگاتحصیل سوہاوہ کنوینئرگرینڈ ٹیچر ز الائنس تحصیل سوہاوہ، انزک محمود کورکمیٹی ممبرو مرکزی رہنماگرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم، چیئرمین پنجاب ایجوکیٹرایسوسی ایشن جہلم، مبشرعباس شاہد کورکمیٹی ممبرو مرکزی رہنماگرینڈٹیچرز الائنس جہلم جنرل سیکرٹری پنجاب ایجوکیٹرایسوسی ایشن جہلم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی این اے ٹیسٹ کے لیے ضلع جہلم میں قائم کردہ سنٹرز پر کوئی ٹیچرز ٹیسٹ دینے نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے حکومت پنجاب کو واضح پیغام پہنچاکہ اساتذہ کااتحاد قائم ہے، تحصیل دینہ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ماڈل دینہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ، گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول دینہ جبکہ تحصیل جہلم میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول نمبرون جہلم، گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول نمبردو جہلم، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ایم سی اسلامیہ جہلم، گورنمنٹ ہائی سکول کمپری ہینسو جہلم پر مردو خواتین اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دریالہ جالپ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول پنڈدادنخان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی پنڈی سیدپور، گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان جبکہ تحصیل سوہاوہ میں گورنمنٹ گرلزہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھلڑے سیداں، گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ پر مردو خواتین اساتذہ نے ٹیسٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پنجاب ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی تب تک ہم ٹی این اے ٹیسٹ، ڈینگی ٹیسٹ سمیت دیگر ایکٹیویٹی سے بائیکاٹ ہی کریں گے۔ پنجاب حکومت کو اساتذہ کے ساتھ ظلم و ستم بند کرناہوگا۔ سکولوں کی نجکاری کافیصلہ واپس لیناہوگا۔ لیوانکیشمنٹ والا فیصلہ بھی واپس لیناہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب بھرکے اساتذہ اکرام کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ٹی این اے ٹیسٹ میں گرینڈ ٹیچرز الائنس کی کال پر بائیکاٹ کیاگیا۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page