top of page

جہلم(نثار احمد مغل سے)،ضلعی پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3منشیات فروش گرفتار

جہلم(نثار احمد مغل سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی شان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضاکو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 50گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل رضا سے 20لیٹر شراب معہ 12کپیاں برآمد کر لیں، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Hozzászólások

0 csillagot kapott az 5-ből.
Még nincsenek értékelések

Értékelés hozzáadása
bottom of page