top of page

جہلم(نثار احمد مغل سے) سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، 7 سالہ بچی کے ساتھ فحش حرکات کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا

جہلم(نثار احمد مغل سے) سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، 7 سالہ بچی کے ساتھ فحش حرکات کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ احسن شہزاد کی زیر نگرانی انچارج SSOIUسوہاوہ سرکل میمونہ رسول سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سُہیل قدیر کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ اور فحش حرکات کیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا نیز اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا ملے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page