جہلم۔ سکول کی کاپیاں کیوں نہیں لائے؟ سرکاری سکول کی ٹیچر جلاد بن گئی، تیسری جماعت کے معصوم بچے پر مبینہ وحشیانہ تشدد، بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات، اسپتال سے میڈیکل مکمل، رپورٹ کا انتظار، سکول ٹیچر کے خلاف تھانہ کالاگجراں میں درخواست دائر کر دی گئی، بچے کے والدین کا وزیر اعلی مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کنتریلہ کی خاتون ٹیچر نے مار نہیں پیار کی منجھی ٹھوک کر رکھ دی، محکمہ تعلیم کے نعرے کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ بچے کے والد ساجد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا طٰہ سوئم کلاس کا طالب علم ہے، اس معصوم طالب علم کو فریدہ نامی خاتون ٹیچر نے اس وقت ڈنڈوں، لاتوں، مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جب خاتون ٹیچر نے طالب علم سے پوچھا کہ کاپیاں کیوں نہیں لائے ۔ بچے کو آو نہ دیکھا تاو، تشدد سے بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پڑ گئے۔ متاثرہ بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ہم سول اسپتال جہلم سے ایم ایل سی کروا لی ہے، رپورٹ آنے کا انتظار ہے اور تھانہ کالاگجراں میں ٹیچر فریدہ کے خلاف درخواست بھی دائر کی گی ہے۔ دوسری جانب مبینہ تشدد کے حوالے سے جہلم اپڈیٹس نے سی ای او ایجوکیشن کا موقف جاننا چاہا تو سی ای او ایجوکیشن میٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے موقف نہ دے سکے۔ بچے کے والد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور مذکورہ ٹیچر کو نوکری سے فارغ کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ Photo of عامر کیانی عامر کیانی Follow on X بدھ, 24 اپریل, 2024 ہمیں فالو کریں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments