top of page

جہلم(نثار احمد مغل سے) جہلم میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثہ میں خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے

جہلم(نثار احمد مغل سے) جہلم میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثہ میں خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم میں نئے ماڈل کی آلٹو کار راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ یومارٹ کے قریب جی ٹی روڈ پر راہگیر کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، گاڑی خاتون چلا رہی تھی۔ حادثہ میں 29 سالہ شبانہ زوجہ سجاد وارث سکنہ سرگودھا، 29 سالہ شہزاد وارث ولد محمد وارث سکنہ سرگودھا، 28 سالہ ڈاکٹر سجاد ولد محمد وارث سکنہ جھنگ، 32 سالہ محمد سجاد ولد بشارت سکنہ کھاریاں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page