جہلم (نثار احمد مغل سے)جہلم میں جی ٹی روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 57 سالہ شخص کا 22 سالہ بیٹا حمزہ بھی چل بسا، دونوں باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جہلم میں سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی نواحی گاؤں تپہ کی ڈھوک باباپیراگجر کا رہائشی 57 سالہ محمد آزاد ولد محمد صفدر اپنے 2 بیٹوں حسن اور حمزہ کے ہمراہ کام کی غرض سے جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ جہلم پر کشمیر پلازہ کے قریب ایک کتا موٹرسائیکل کے سامنے آ گیا، اچانک بریک لگانے سے سڑک پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہو گیا اور پیچھے سے آنے والے ٹرک نے تینوں کو کچل دیا۔ حادثہ میں 57 سالہ محمد آزاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو بیٹے 27 سالہ حسن اور 22 سالہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ بعدازاں زخمی 22 سالہ حمزہ بھی جان کی بازی ہار گیا، حادثہ میں زخمی ہونے والے 27 سالہ حسن کی حالت تشویشناک ہے جسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔ دونوں باپ بیٹے کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں جمعہ کی شام سات بجے اداکری گئی۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دوسری جانب حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے
top of page
bottom of page
Comments