جہلم(نثار احمد مغل سے) ایس ایچ او صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، قمار بازی میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور موبائل فون بر آمد کر لی گئی۔ تفصیل کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزمان رزاق احمد،یٰسین یوسف،محمد ریاض اور غلام حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 17ہزار 900روپے اور 2 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
top of page
bottom of page
Comentarios