top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نثار احمد مغل) سیوریج سسٹم کی شکایات پر ڈی سی جہلم کا ڈھوک فردوس، ڈھوک جمعہ ، جادہ اور مدینہ ٹاؤن کا دورہ ، نکاسی آب کی صورتحال پر فوری ایکشن کے لیے ہدایات جاری

جہلم (نثار احمد مغل) سیوریج سسٹم کی شکایات پر ڈی سی جہلم کا ڈھوک فردوس، ڈھوک جمعہ ، جادہ اور مدینہ ٹاؤن کا دورہ ، نکاسی آب کی صورتحال پر فوری ایکشن کے لیے ہدایات جاری ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے شہریوں کی شکایات کا خود جائزہ لینے کیلئے ڈھوک جمعہ ، ڈھوک فردوس، جادہ اور مدینہ ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں گنجان آبادیوں میں عرصہ دراز سے نکاسی آب کے مسائل بارے اہل علاقہ سے گفتگو کی اور خود موقع کا ملاحظہ کیا ۔ ڈی سی جہلم نے ان علاقوں میں نکاسی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور جن علاقوں میں سیوریج سسٹم موجود نہیں آئندہ ترقیاتی سکیموں میں ان علاقوں کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کروائی ۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page