جہلم ( نثار احمد مغل ے)ظلم کی انتہا، غریب محنت کش کی جمع پونچی لوٹ لی گئی، سلطان پورہ میں ظالم قصاب نما چور محنت کش کی دو بکریاں ذبح کر کے لے گئے جبکہ دو بکریوں کو زہر دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ سلطان پورہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد گزشتہ رات محنت کش کے گھر کے چھت پر بندھی چار بکریوں کو ذبح کر کے اور دو کو زہر دے کر فرار ہو گئے جبکہ ذبح کی ہوئی بکریاں ساتھ لے گئے۔ زہر دی گئی دونوں بکریوں کی حالت نازک ہے۔ غریب محنت کش کو اس کی کل جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا، ان بکریوں کی قیمت چار لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ ظالم قصاب نما درندوں نے چھت کے اوپر ہی بکریوں کو ذبح کیا اور ساتھ لے گئے، صبح ہونے پر اہل خانہ چھت پر خون دیکھ غم سے نڈھال ہو گئے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments