top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(نثار احمد مغل) ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا،مجرم اشتہاری گزشتہ 3سال سے سوہاوہ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا

جہلم(نثار احمد مغل) ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سکندر خان کو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری گزشتہ 3سال سے سوہاوہ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page