top of page

جہلم!ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 02 منشیات کے سوداگر گرفتارکر لیے گئے 2 کلو چرس، بندوق برآمد


جہلم ( ڈاکٹر اعجازاعوان )جہلم پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 02 منشیات کے سوداگر ملزمان بھی گرفتارکر لیے ، ملزمان سے 02 کلو چرس، بندوق معہ کارتوس برآمد کر لیے گۓ ، مقدمات درج.تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے منشیات فروش ملزم رفعت کو گرفتار کر لیا جس سے 1 کلو 480 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 370 روپے برآمد کر لی گئ جبکہ سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا جس سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ ایک اور کاروائی میں تھانہ للہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جلیل کو بھی گرفتار کر لیا، جس سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد کرلیے گئے ۔ ۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page