top of page

جہلم!ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت غیر قانونی طور پر مقیم ملزم گرفتار، مقدمات درج

جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) صدر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت غیر قانونی طور پر مقیم ملزم گرفتار، مقدمات درج ۔ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم وزیر گل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد جبکہ دینہ پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ، ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے غیر قانونی طور مقیم ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،


0 comments
bottom of page