top of page

جہلم میں گلو بل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)جہلم میں گلو بل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سٹبلائزیشن سنٹر میں ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق اور سابقہ ایم پی اے چوہدری لال حسین نے گلو بل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔ ہفتہ 28 ا گست تا 2ستمبر تک ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی کے لیے منایا جا رہا ہے جس میں محکمہ صحت کی طرف سے تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں گی۔ گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ڈسٹرکٹ جہلم کےتمام سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگاے جاینگے جہاں محکمہ صحت کا تر بیت یافتہ اسٹاف موجود ہوگا جو کے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرینگی اور اس کا مناسب علاج و ہدایات بھی فراہم کرینگے۔ اور ہسپتال آنے والی خواتین میں بچوں کے لئے ماں کےدودھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرینگی۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر سیمینار منعقد کرواۓ جائیں گے تا کہ بچوں کے لئے صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ،ڈاکٹر سرمد حسین کیانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این ایچ ڈاکٹر جواد احمد، ایف پی او محمداسلم ڈار اور رانا جمیل عارف مانیٹرنگ آفیسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ھمراہ تھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page