top of page

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری مالک زخمی ہو گیا، ڈاکو موقع سے فرار

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری مالک زخمی ہو گیا، ڈاکو موقع سے فرار جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جہلم کے علاقہ کالاگجراں میں دو مسلح ڈکیت الحبیب بیکرز میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور بیکری مالک کو لوٹنے کی کوشش کی تو بیکری مالک حافظ بلال نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں بیکری مالک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔ جہلم پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا، بیکری مالک کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page