top of page

جہلم میں ڈبہ پیروں او رنام نہاد کالے علم کے جادوگروں کی بھرمار،انتظامیہ خاموش تماشائی

جہلم (نثار مغل)جہلم میں ڈبہ پیروں او رنام نہاد کالے علم کے جادوگروں کے خلاف کارروائیاں,نہ کی جا سکی جہلم ہر سمیت ضلع بھر میں ڈبہ پیروں او رنام نہاد کالے علم کے جادوگروں کے خلاف کارروائیاں نہ کی جا سکیں، شہر و گردونواح میں سادہ لوح شہریوں کوچکنی چپڑی باتوںمیں الجھا کر جمع پونجی سے محروم کرنے کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا۔تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں جعلی پیروں اور کالے علم کے نام نہادجھوٹے دعوے داروں خود ساختہ نام نہاد جادوگروں نے کیبل اور سوشل میڈیا پرپر کشش اشتہارات دیکر سادہ لوح خواتین اور مرد حضرات کو نہ صرف جمع پونجی سے محروم کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔معاشی و گھریلو حالات سے پریشان حال خواتین کو چلے کرنے کے بہانے اپنےمخصوص کمروں میں لے جا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، شریف گھرانوںکی خواتین اپنی عزتیں لٹنے کا اپنے گھروالوں کو بھی نہیں بتاسکتیں۔بعد ازاں یہ جعلی پیر ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز اور فوٹوز کے زریعے خواتین کو بلیک میل کر کے طلائی زیورات سمیت لاکھوں روپے بٹورتے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں سادہ لوح افراد جو جادو ٹونے کے چکر میں پھنس کر اپنی جمع پونجی لٹا چکے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشت تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سے فائدہ اٹھا کر شہر سمیت ضلع بھر میں موجود ڈبہ پیروں نے جادو ٹونے کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان کی عزتوں کا جنازہ نکالناشروع کر رکھا ہے۔شہر کی سماجی، فلاحی، مذہبی، رفاعی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page