جہلم (رانا محمد عاصم سے)جہلم میں ہائی ایس اور پک اپ میں تصادم سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں مونارک لاؤنج کے قریب کالا گجراں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجہ میں 48 سالہ محمد میرزق خان سکنہ علی پور اسلام آباد، 30 سالہ محمد موسیٰ سکنہ سیالکوٹ، 34 سالہ صبیہ، 40 سالہ محمد عابد سکنہ گوجرانوالہ اور 52 سالہ ظفر اقبال سکنہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور 2 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
top of page
bottom of page
Comments